رب تعالیٰ کے نور کی تجلی دنیا کا کوہ طور برداشت نہ کر سکا جبکہ
آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے متعدد بار شرف دیدار حاصل کیا
تحریک منہاج القرآن مصطفے ٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن کا راستہ دکھا رہی ہے
اپنی زندگیاں اس کیلئے وقف کر دو
ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کا منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام ''معراج
مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس'' سے خصوصی خطاب
آج امت مسلمہ کو دیدار الہیٰ کی خیرات اور رحمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تڑپ پیدا کرنا ہو گی۔ دامن مصطفی سے جڑنا چاہتے ہو تو انکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جاؤ۔ تحریک منہاج القرآن مصطفے ٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن کا راستہ دکھا رہی ہے اپنی زندگیاں اس کیلئے وقف کر دو۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی منزل سوئے طور اور گنبد خضری ہے۔ رب تعالیٰ کے نور کی تجلی دنیا کا کوہ طُور برداشت نہ کر سکا جبکہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے متعدد بار شرف دیدار حاصل کیا۔ اس لئے ہمیشہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اور انکی تعلیمات کے ساتھ مستقل سنگت اختیار کریں اور ہمیشہ انکے ساتھ جڑے رہیں۔
مرکزی نظامت میڈیا کو یونان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام ''معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس '' سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن کیپسیلی مرزا بشیر بیگ، سابق صدر منہاج القرآن تھیوا حافظ مشتاق، صدر منہاج نعت کونسل سجاد حسین قادری، محمد عادل قادری اور حافظ کامران بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں یونان بھر سے سیاسی، سماجی، مذہبی اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی شرکت کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معراج واقعہ معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے جبکہ امت کے ساتھ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و شفقت کی معراج ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے '' دنیٰ فتدلی'' کے مقام پر بھی امت کو فراموش نہیں کیا بلکہ سلام کو جواب دیتے ہوئے صالحین امت کو بھی شامل فرمایا۔ جب پچاس نمازیں فرض ہوئیں تو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت کی سہولت اور آسانی کی خاطر بار بار عرض کر کے نمازیں کم کروائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کو بندہ مومن کی معراج قرار دیا کہ جو بھی معراج کے فیوضات سے مستفید ہو نا چاہتا ہے وہ نماز کو اسکی روح اور تقاضوں کے مطابق ادا کرے۔
تبصرہ