ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مردان دھماکے کی شدید ترین مذمت

دہشت گردی کے فتنے کو کچلنے کیلئے ناہی ریاستی عزم دکھائی دیتا ہے اور نہ پلاننگ

پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مردان دھماکے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ انسانی جانوں کا ضیاع اب بھی ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ ہے مگر افسوس دہشت گردی کے فتنے کو کچلنے کیلئے ناہی ریاستی عزم دکھائی دیتا ہے اور نہ پلاننگ۔ نام نہاد جمہوری نظام انتخاب معاشرے کو خون میں نہلانے کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ٹھوس قانون سازی پارلیمنٹ کی ذمہ داری تھی مگر کرپٹ نظام کے تحت تشکیل پانیوالی سابق پارلیمنٹ 5 سال میں دہشت گردی کے خلاف ایک بھی قانون منظور نہیں کر سکی۔ وقت آ گیا ہے کہ عوام موجودہ نظام انتخاب کو مکمل مسترد کر کے حقیقی جمہوریت قائم کریں۔ دہشت گردی کے ناسور سے نجات پانے کا بس یہی راستہ ہے۔ انہوں نے مردان بم دھماکے میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ