کوئٹہ ویمن یونیورسٹی بس میں دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

اسلام میں انتہا پسندی اور دھشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کوئٹہ ویمن یونیورسٹی بس میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ انتہا پسندی کی آگ میں جل رہا ہے اور اسکے خاتمے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ حکومت ہاتھوں سے مصلحت کے دستانے اتارنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی روایت کا معاشرے سے اٹھنا ایک المیہ سے کم نہیں، ملکی سلامتی کا تقاضا ہے کہ قتل و غارت گری میں ملوث عناصر کا کھوج لگایا جائے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے بم دھماکے میں ہلاک ہونیوالی طالبات کیلئے دعائے مغفرت کی اور زخمی ہونے والوں کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ