قائداعظم کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کا حملے کیخلاف ایم ایس ایم کل 16 جون ملک گیر احتجاج کرے گی۔ رضی طاہر

زیارت صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا نظریہ ہے جس پر وار کیا گیا۔ رضی طاہر

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی کیبنٹ نے ہنگامی اجلاس میں قائد اعظم کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کا حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کل 16 جون ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی نے جناح کے پاکستان کو یرغمال بنا رکھا ہے اور ملکی ادارے اس کے خاتمے کی بجائے دہشت گردوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے اگر کسی دہشت گرد کو تختہ دار پر لٹکایا ہوتا تو آج ہم قائداعظم کی روح کے سامنے شرمندہ نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ زیارت صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا نظریہ ہے جس پر وار کیا گیا۔ ملک بھر کے طلبہ میں شعور بیدار ہو رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ہم کرپٹ سیاست کو دریا برد کر کے جناح کے پاکستان کا خواب پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل اسلام آباد، لاہور، گجرات، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں پرامن مظاہرے کیے جائیں گے۔

تبصرہ