فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر لاٹھی چارج ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ سردار منصور خان

گھروں میں گھس کر خواتین پر تشدد پولیس گردی اور عوام کو احتجاج کے حق سے محروم کرنا ہے
حکومت بجلی کے بحران پر فوری قابو پا کر لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کرے۔ سردار منصور خان

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان نے فیصل آباد میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف دل برداشتہ مظاہرین پر پولیس کے بدترین تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کا لاٹھی چارج اور گھروں میں گھس کر مظاہرین اور خواتین پر تشدد تاریخ کی بدترین مثال ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیصل آباد میں پولیس کی مبینہ کاروائی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ریاستی دہشت گردی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ عوام کو ان کے حقوق کے حصول کے لئے احتجاج سے روکنا سیاسی آمریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام کے محافظ عوام کو ان کے حقوق نہیں دے سکتے۔ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینا حرام کر دیا اور احتجاج کرنے پر سخت ترین تشدد حکومت کی نااہلی اور ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

تبصرہ