ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تین روز تک جاری رہنے والے ورلڈ اکنامک فورم کے مختلف سیشنز میں خطابات کیے۔ صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں بین المذاہب اور بین المسالک تعلقات کو لیڈر کس طرح بہتر کر سکتے ہیں، کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم میں مذہبی اقلیتوں کی حیثیت اور سیکولرزم اور سیاسی اسلام کے موضوع پر بھی گفتگو کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے منہاج القرآن کی تاریخی خدمات کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تاریخی فتوے کو ساری دنیا میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔ آج اقوام عالم شیخ الاسلام کو دنیا کے اعتدا ل پسند سکالر کے طور پر جانتی ہے، ان کے فتوے کو تنگ نظری، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک تاریخی ڈاکومنٹ کی حیثیت حاصل ہے۔ جس پر عمل درآمد سے دہشت گردی کی وجوہات کو تلاش کرنے اور اس ناسور کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے۔
تبصرہ