پاکستان عوامی تحریک کے 300 شہروں میں آج ہونے والے دھرنے حقیقی اور آمرانہ جمہوریت کے درمیان واضح لکیر کھینچ دیں گے۔ قوم کرپٹ نظام انتخاب کو مسترد کرنے کیلئے گھروں سے نکلے اور دھرنوں میں شرکت کر ے۔ دھرنوں سے پاکستان میں عوامی جمہوریت کی راہ ہموار ہو گی۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام نے لاہور کے میڈیا کوآرڈینیٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نظام انتخاب کو مسترد کرنے کیلئے پہلی بار دھرنے دیے جا رہے ہیں جو ملک کی سیاست کو بدل دیں گے۔ ان کے دورس اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے سیاسی شعور و آگہی کی کرنیں پھوٹیں گی جو ملک میں عوامی خوشحالی اور ملکی استحکام و ترقی کی دائمی راہیں کھول دے گی۔
تبصرہ