مفتی اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئیں

مفتی اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی اہلیہ محترمہ 7 مئی 2013 کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں انتقال کر گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پڑھائی جس میں مرکزی قائدین تحریک منہاج القرآن و سٹاف ممبران کے علاوہ محلہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ان کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ ایک پرہیزگار اور متقی خاتون تھیں اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی شخصیت کا خاص وصف تھا۔ اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقے مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، امیر تحریک فیض الرحمن خان درانی، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز قاضی فیض الاسلام، نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم، سیکرٹری کوآرڈینشن پاکستان عوامی تحریک ساجد محمود بھٹی اور دیگر قائدین تحریک نے مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی سے ان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

تبصرہ