تجدید دین اور تصوف کے احیاء کیلئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمگیر خدمات نے لاکھوں مسلمانوں کی زندگیاں بدل دی ہیں۔ جی ایم ملک

بیرونی دنیا میں منہاج القرآن کے اسلامک سینٹرز اسلامی ثقافت کے احیاء میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جی ایم ملک

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تجدید دین اور تصوف کے احیاء کیلئے عالمگیر سطح پر جو کاوشیں کی ہیں اس نے ہزاروں لاکھوں مسلمانو ں کی زندگیاں بدل دی ہیں اور انہیں اسلام کا سچا خادم بنا دیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے سکالرز اندرون و بیرون ملک دین مبین کی دعوت کے کام کو انتہائی حکمت و بصیرت سے آگے بڑھا رہے ہیں اور اس کے انتہائی مثبت اثرات یورپی معاشروں میں بسنے والے مسلم خاندانوں پر واضح دکھائی دینے لگے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے ناظم امور خارجہ جی ایم ملک نے منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے وفد سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا میں منہاج القرآن کے اسلامک سینٹرز اسلامی ثقافت کے احیاء میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور اسلام کا پیغام امن، سلامتی، اور محبت عام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنگ نظری، انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور دہشت گردی کے منفی رویوں کو اسلام کے ساتھ جوڑنے کی مذموم سازشوں اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی پرگندگی کے خلاف تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور اسلام کے حقیقی چہرے کو دنیا کے سامنے واضح کیا جا رہا ہے۔

جی ایم ملک نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اپنے منظم تنظیمی نیٹ ورک کی بنا پر بلاشبہ عالم اسلام کی سب سے بڑی تحریک ہے جس کی خدمات کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جارہا ہے۔

تبصرہ