منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے تحت 23 شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب 14 اپریل کو ہو گی

منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے تحت 23شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب مورخہ 14 اپریل بروز اتواز منہاج یونیورسٹی نیو کیمپس ٹائون شپ میں ہو گی۔ انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پر ہونیوالی شادیوں کی اجتماعی تقاریب میں اب تک ہزاروں غریب سہارا بچیاں پیا گھر سدھار چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب کی بیٹیاں ہاتھوں میں مہندی کے انتظار میں بوڑھی ہو جاتی ہیں۔ اس سماجی مسئلہ کے حل کیلئے منہاج ویلفیئر فائونڈیشن پورے ملک کے مختلف شہروں میں ضلعی سطح پرشادیوں کی اجتماعی تقاریب کا انعقاد کرتی ہے جبکہ مرکزی سطح پر لاہور میںشادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان دیا جاتا ہے اور فی بارات 60 مہمانوں کیلئے کھانے کا وسیع انتظام بھی کیا جاتا ہے۔ شادیوں کے اجتماعی تقریب میں غیر مسلم جوڑوں کی شادی بھی کرائی جاتی ہے جنکے نکاح کیلئے انکے مذہبی رہنماء بھی موجود ہوتے ہیں۔

تبصرہ