حکومت نے اسلام آباد میں لگائے گئے ہورڈنگ بورڈز اتار کے غیر اخلاقی مظاہرہ کیا ہے۔ شاہد شنواری

عوامی تحریک ہورڈنگ بورڈ اتارنے کے خلاف اسلام آباد کی انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کرے گی

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر شاہد شنواری نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے 17 مارچ کے جلسے کے لگائے گئے ہورڈنگ بورڈزاتارنے پر سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے بورڈز اسلام آباد میں لگے ہوئے ہیں لیکن پاکستان عوامی تحریک کے جلسے کے لئے لگائے گئے ہورڈنگ بورڈز کواتارنا حکومت کی بوکھلاہٹ کاواضح ثبوت ہے۔

انہوں نے اسلام آباد کی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہورڈنگ بورڈز فی الفور واپس کئے جائیں ورنہ ہم سخت احتجاج کے ساتھ ساتھ حرجانے کے دعوے کا بھی حق رکھتے ہیں۔

اس موقع پر عوامی تحریک اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری غضنفر کھوکھر، آرگنائزر انصار ملک، تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ، سید بشیر حسین شاہ، غلام مصطفی نورانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرہ