ڈاکٹر طاہرالقادری کی دنیا بھر میں ہونیوالی سالگرہ کی تقاریب سانحہ کوئٹہ کے بعد ملتوی کر دی گئیں

دنیا بھر میں سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائیہ تقاریب کی جائیں گی
کوئٹہ کو فوج کے حوالے کر دیا جائے، اب اس کے علاوہ کوئی اور حل نہیں رہا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آج دنیا بھر میں ہونیوالی 62 ویں سالگرہ کی تقاریب سانحہ کوئٹہ کے باعث ملتوی کر دی گئی ہیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہونیوالی محفل سماع بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائیہ تقاریب کی جائیں گی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کو فوج کے حوالے کر دیا جائے، اب اس کے علاوہ کوئی اور حل نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک درندوں کے رحم و کرم پر ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومت کی رٹ کہیں دکھائی نہیں دیتی۔

تبصرہ