حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس نظر آ رہے ہیں۔ ابرار رضا ایڈووکیٹ

کوئٹہ میں ہونے والادھماکہ قومی سانحہ ہے۔ ابرار رضا ایڈووکیٹ
معصوم اور بے گناہ انسانوں کی ہلاکت حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ سید بشیر شاہ

اسلام آباد: تحریک منہاج القرآن این اے 48 اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ، این اے 49 کے صدر سید بشیرحسین شاہ نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 84 افراد کی ہلاکت کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے اسے ملک کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے بے گناہ، معصوم اور نہتے انسانوں کی ہلاکت حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنی کاروائیاں کرنے میں کامیاب نظر آ رہے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے کیوں خاموش ہیں؟ انہوں نے دو مہینے کے اندر دوسرا بڑا سانحہ ہونا اور بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں کو حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں کی ناکامی قراردیا۔

انہوں نے دھماکے میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت کے لئے دعا کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھماکے کے زخمیوں کو علاج کی مکمل سہولت میسر کی جائے۔

تبصرہ