تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد طاہر نے کہا ہے کہ جب سے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کرپشن کے خاتمہ اور انتخابی اصلاحات کے لیے لانگ مارچ کا اِعلان کیا ہے قصرِ سیاست میں بھونچال آچکا ہے۔ پانچ سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والے اب عوام کے غیض و غضب سے بچنے کیلئے اِصلاحات کرنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔ حکومت کی ’’پھرتیوں‘‘ نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے پر مہرِ تصدیق ثبت کردی ہے کہ جب تک عوام خود احتساب کرنے کا اختیار اپنے ہاتھ میں نہیں لیتے اس وقت تک اقتدار کے ایوان کرپشن سے پاک نہیں ہوسکیں گے۔
ڈاکٹر قادری کے پیچھے لاکھوں عوام کا کشاں کشاں چلے آنا حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ہے جس نے عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے۔ عوام کے جوش و جذبہ سے محسوس ہورہا ہے کہ اب یہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملک کو لٹیروں کے تسلط سے آزاد نہیں کروا لیا جاتا۔ لانگ مارچ اب کرپٹ عناصر کو ختم کرکے دم لے گا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے لوگوں کے دلوں کے تار چھیڑ دیے ہیں۔ اب اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھنے والوں کے کان ضرور بہرے ہوں گے۔ اب اندھے اور کانے راجوں دونوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔
تبصرہ