سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ اس بکھری ہوئی قوم کی شیرازہ بندی کیلئے ضروری ہے : ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

تبدیلی باتوں سے نہیں بلکہ موجودہ انتخابی نظام کے خلاف جدوجہد سے آئے گی
تبدیلی کا علم اٹھانے والی تحریک منہاج القرآن ملک کے غریب عوام کا مقدر بدل دے گی
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کی تحریک منہاج القرآن قصور کے ضلعی عہدیداران سے ملاقات میں گفتگو

تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کو شدید خطرات لاحق ہیں اس لئے سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ اس بکھری ہوئی قوم کی شیرازہ بندی کیلئے ضروری ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو مینار پاکستان کے تاریخی میدان میں لاکھوں افراد کے سامنے قومی ایجنڈے کا اعلان کریں گے۔

وہ گذشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک منہاج القرآن قصور کے ضلعی عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 1980 میں لاہور سے تحریک منہاج القرآن کا آغاز کرنے والے ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج امت مسلمہ کے شیخ الاسلام بن چکے ہیں۔ 23 دسمبر کو وطن واپس آ کر ملک میں مثبت اور حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا فقید المثال استقبال ملک میں تبدیلی کا پہلا قدم ہو گا۔ وطن عزیز میں نظام کی تبدیلی کا علم اٹھانے والی تحریک منہاج القرآن ملک کے غریب عوام کا مقدر بدل دے گی۔ مینار پاکستان 23 دسمبر کو عوام کا ایسا سمندر دیکھے گا جو اپنے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کیلئے دیدہ دل فرش راہ کئے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی باتوں سے نہیں بلکہ موجودہ انتخابی نظام کے خلاف جدوجہد سے آئے گی۔ تحریک منہاج القرآن قوم کو تبدیلی کا درست راستہ دکھا رہی ہے جس پر چل کر خوشحالی اور استحکام کی منزل تک پہنچا جا سکتا ہے۔

تبصرہ