استحصالی اور کرپٹ نظام انتخاب کے دن گنے جا چکے ہیں۔ شیخ زاہد فیاض

ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو جو ایجنڈا دیں گے وہ غریب کا مقدر چمکا دے گا

تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ موجودہ استحصالی اور کرپٹ نظام انتخاب کے دن گنے جا چکے ہیں۔ کیونکہ عوام اسکی اصلیت سے آگاہ ہو چکے ہیں۔ اس کے تابوت میں آخری کیل 23 دسمبر کو ٹھونکی جائے گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مینار پاکستان پر جس ایجنڈے کا اعلان کریں گے وہ غریب کا مقدر چمکا دے گا۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنی ریسرچ کے عدسے سے موجودہ انتخابی نظام کی تمام تر خرابیوں کو عوام کے سامنے آشکار کر دیا ہے اس لئے اب اس نظام کا بیڑہ غرق ہونے کو ہے۔ 23 دسمبر کوعوام لاکھوں کی تعداد میں مینار پاکستان پہنچ کر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ایجنڈے کی تائید کر کے نئے پاکستان کی تشکیل کریں گے۔

وہ پنجاب بھر سے آئے تحریک منہاج القرآن کے نگرانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر احمد نواز انجم، انار خان، ساجد محمود بھٹی، توقیر الحسن گیلانی سمیت دیگر صوبائی عہدیداران بھی موجود تھے۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ مینار پاکستان پر لاکھوں کی تعداد میں خواتین بھی شرکت کریں گی۔ پاکستان کے تمام صوبوں اور آزاد کشمیر سے لاکھوں افراد مینار پاکستان پہنچ کر ملک کی حالت زار کو بدلنے کا عہد کریں گے اور 23 دسمبر ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن قوم کی پشت میں چھرا مارنے کے مترادف ہوں گے۔ عوام شعور کی بیداری سے چند خاندانوں کے پارلیمنٹ تک پہنچنے کے تمام امکانات ختم کر کے اپنے حقیقی نمائندوں کے اسمبلی میں پہنچنے کی راہ ہموار کریں۔

تبصرہ