ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ایک ٹی وی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر شخص کو ظلم کے خلاف حسینیت کا حقیقی علمبردار ہونا ہوگا۔ 23 دسمبر کو حسینی پیغام لیکر آرہا ہوں، یزیدی نظام کے خاتمہ کے لیے آ رہا ہوں، پولیٹیکل لیڈر شپ یا حصولِ اقتدار کے لیے نہیں، بلکہ تمام قوم کے لیے تبدیلی کا پیغام لیکر آ رہا ہوں۔ حقیقی جمہوریت کی بحالی اور الیکشن کا مخالف نہیں ہوں، مگر اس نظام میں 100 الیکشن بھی ملک پاکستان کو اچھا مستقبل اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی نہیں بنا سکتے۔ نظام میں خوشگوار تبدیلیاں ہونی چاہییں۔ موجودہ نظام کے تحت مخصوص ٹولہ بر سرِاقتدار ہے، 19 کروڑ عوام کی انہیں فکر نہیں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ یزیدی کلچر کے خاتمہ کے لیے ہر محب وطن پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ معصوم لوگوں کو انکے حقوق نہیں مل رہے اور موجودہ سوسائٹی یزیدیت کے مظہر ہے۔
تبصرہ