موجودہ نظام انتخابات میں اکثریت کی نمائندہ حکومت تشکیل نہیں پاسکتی
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مصطفوی کردار کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کرے گی۔ 23 دسمبر پاکستان کے کروڑوں غریب عوم کی تقدیر بدلنے کا دن ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور علی رضا نے مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام تر مسائل کی جڑ موجودہ کرپٹ نظام انتخابات ہے جو ملک کے 2 فیصد طبقے کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔ موجودہ نظام انتخابات میں اکثریت کی نمائندہ حکومت تشکیل نہیں پاسکتی۔ جب تک اس نظام کو جڑ سے اکھاڑ نہیں پھینکیں گے تبدیلی نہیں آئے گی۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوان تبدیلی کے جذبہ سے سرشار ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ 23 دسمبر کو ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کریں گے اور وہ دن وطن عزیز میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔
تبصرہ