ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے
قومی ایجنڈے کا اعلان کریں گے
موجودہ انتخابی نظام کے تحت پارلیمنٹ میں بیساکھیاں بھی منتخب ہو کر پہنچیں گی
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمان درانی نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کو خطرات لاحق ہیں اس لئے ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘ کا نعرہ قوم کو متحد کرنے کیلئے ضروری ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے لاکھوں افراد کے سامنے قومی ایجنڈے کا اعلان کریں گے۔ موجودہ انتخابی نظام کے تحت پارلیمنٹ میں بیساکھیاں منتخب ہو کر پہنچیں گی جن کے بغیر حکومت سازی نہ ہو سکے گی۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام سیاست نہیں ریاست بچانے کا ہے۔ لاکھوں افراد مینار پاکستان کے سائے تلے ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کا عہد کر کے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ہم سفر ہو جائیں گے۔
وہ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری ایم ایچ شاہین کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کومتعدد بار بے وقوف بنانے والے استحصالی نظام کو بچانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ موجودہ انتخابی نظام اور مقتدر طبقہ ایک دوسرے کی وجہ سے بچے ہوئے ہیں۔ مگر افسوس یہ ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لے کر آنے والے بھی موجودہ انتخابی نظام کے خلاف آواز بلند نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی بیدارئ شعور مہم نظام کی تبدیلی کیلئے موثر بنیاد بنا رہی ہے اور آنے والے وقت میں ملک میں حقیقی تبدیلی کا باعث ہو گی۔
تبصرہ