تحریک منہاج القرآن کا گستاخانہ فلم کے خلاف عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قومی کانفرنس بلانے کا اعلان

توہین آمیز فلم بنا کر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کا قتل کرنیوالے دہشت گردوں اورا نسانیت کے بدترین مجرموں کے خلاف تحریک منہاج القرآن نے یکم اکتوبر 2012 بروز پیر کومرکزی سیکرٹریٹ میں عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قومی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قومی کانفرنس میں ملک کی تمام مذہبی، سیاسی، سماجی، صحافی، مزدور، طلبہ اور تاجر تنظیموں کے مرکزی رہنماء شرکت کریں گے۔

تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ہونے والی اس اہم قومی کانفرنس کا مقصد UN اور موثر ممالک کو متفقہ طور پر یہ پیغام دینا ہے کہ توہین آمیز فلم بنانے والے پروڈیوسرز، پروموٹرز، ڈسٹری بیوٹرز اور اداکار عالمی مجرم ہیں انہیں فوری گرفتار کر کے ان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا مقدمہ چلایا جائے۔ اس اہم ترین قومی کانفرنس میں مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی جماعتوں کے اہم رہنماء وسیع تر مشاورت کے بعد گستاخانہ فلم کے حوالے سے آئندہ کیلئے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

 

تبصرہ