حکومت پاکستان OIC کا ہنگامی اجلاس بلا کر متفقہ قرارداد کے ذریعے UN کی سطح پر احترام مذاہب کیلئے قانون سازی کرائے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری

یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دن ہونیوالی بدترین توڑ پھوڑ، جلاؤ، گھیراؤ چند مٹھی بھر شرپسندوں کی کارروائی تھی۔ ڈاکٹر طاہر القادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان OIC کا ہنگامی اجلاس بلا کر متفقہ قرارداد کے ذریعے UN اور موثر ممالک پر دباؤ بڑھائیں کہ احترام مذاہب کیلئے قانون سازی کی جائے تا کہ اظہار رائے کی چھتری تلے توہین انبیاء کا مذموم عمل ہمیشہ کیلئے دم توڑ جائے۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کی اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد اور ملتان میں ہونیوالی انتہائی پر امن ریلیوں جس میں ایک تنکا بھی اپنی جگہ سے نہیں ہلا پر قائدین تحریک، کارکنوں اور وابستگان کو مبارکباد د ی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی ان ریلیوں میں لاکھوں پر امن افراد کی شرکت سے پاکستانی قوم کا حقیقی امیج دنیا کے سامنے گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دن ہونیوالی بدترین توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ چند مٹھی بھر شر پسندوں کی کارروائی تھی جسے کسی طور پر بھی پاکستانی قوم کا مجموعی رویہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

تبصرہ