6 ستمبر کا دن وطن عزیز کے دفاع کیلئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری

محب وطن، باکردار اور با صلاحیت قیادت کو آگے لا کر ایک نئے پاکستان کی تشکیل کی جائے
اس وقت ملک و قوم کا بد ترین دشمن کرپٹ، فرسودہ انتخابی نظام ہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا 6 ستمبر کے شہداء کیلئے ہونے والی دعائیہ تقریب سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن وطن عزیز کے دفاع کیلئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ قوموں کی زندگی میں کچھ دن انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جن کے باعث ان کا تشخص ایک غیور اور جرات مند قوم کا ہوتا ہے۔ آج کے دن وطن عزیز کے ہر فرد کو عہد کرنا ہے کہ وہ وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو زندگی کی سب سے پہلی اور بڑی ترجیح بنا کر اس شعور کو اگلی نسلوں تک پہنچا ئیں گے۔

وہ یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام شہداء کیلئے ہونے والی دعائیہ تقریب سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی و معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ محب وطن، باکردار اور با صلاحیت قیادت کو آگے لا کر ایک نئے پاکستان کی تشکیل کی جائے اور اس کے لئے ہر پاکستانی کو موجودہ انتخابی نظام کے خلاف منظم، مؤثر اور پر امن جدوجہد کرنا ہے۔ کیونکہ اس وقت ملک و قوم کا بد ترین دشمن کرپٹ، فرسودہ انتخابی نظام ہے۔ پاکستان کی تکمیل اور ترقی کے لئے عوام کو موجودہ نظام انتخاب کے خلاف 6 ستمبر والے عزم کے ساتھ یہ جنگ جیتنی ہو گی تا کہ پاکستان ایشیاء کا باوقار ملک اور پاکستانی باحمیت اور خوشحال قوم بن سکیں۔

تبصرہ