شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مہمان خصوصی کی حیثیت سے نیو یارک میں ہونے والی میلاد کانفرنس سے کل خطاب کریں گے

تاریخی میلاد کانفرنس میں 22 ہزار افراد شرکت کریں گے
میلاد کانفرنس بیرونی دنیا اور پاکستان بھر میں 220 سے زائد مقامات پر اجتماعات میں دیکھی جائے گی

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (AMNA) کے زیراہتمام نیو یارک میں ہونے والی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے کل (اتوار) مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کریں گے۔ میلاد کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ ناسائوکولیزیم لانگ آئس لینڈ نیو یارک میں ہونے والی تاریخی میلاد کانفرنس میں 22 ہزار افراد شرکت کریں گے۔ اس تاریخی کانفرنس کو جرمنی، قبرص، یونان، ہالینڈ، اٹلی، ناروے، فرانس، یوکے، ہانگ کانگ اور امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے اجتماعات میں Minhaj.TV کے ذریعے براہ راست دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس پاکستان بھر میں 220 سے زائد مقامات پر ہونے والے تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات کے اجتماعات میں بڑی سکرینز پر دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس طرح نیو یارک میں ہونے والی میلاد کانفرنس پوری دنیا میں لاکھوں افراد براہ راست دیکھیں گے۔ کانفرنس میں نیو یارک کے مائیکل گریم، ریپبلکن پارٹی کے عہدیدار باب سکیمرڈیلا، مئیر کمیونٹی سروس بورڈ ڈاکٹر کین پاپلر اور بین المذاہب رواداری کیلئے کام کرنے والی دیگر شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ نیو یارک میں ہونے والی میلاد کانفرنس کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے بڑے اجتماع میں بھی براہ راست دکھایا جائے گا۔ اس کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو مرکزی ناظم اجتماعات جواد حامد کی سربراہی میں آج حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔

تبصرہ