منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب 01 اپریل کو ہو گی، تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ مہمان خصوصی ہوں گے
ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 23 شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب 01 اپریل 2012 کو منہاج یونیورسٹی نیو کیمپس ٹاؤن شپ میں ہو گی۔گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ مہمان خصوصی ہوں گے، انتظامات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر ہونے والی شادیوں کی اجتماعی تقاریب میں اب تک 695 غریب اور بے سہارا بچیاں پیا گھر سدھار چکی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب کی بیٹیاں ہاتھوں میں مہندی کے انتظار میں بوڑھی ہو جاتی ہے۔ اس سماجی مسئلہ کے حل کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مرکزی سطح پر سال میں ایک اور ڈویثرن اور ضلعی سطح پر پورا سال شادیوں کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کرتی ہے۔

ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان دیا جاتا ہے اور فی بارات 60 مہمانوں کیلئے کھانے کا وسیع انتظام بھی کیا جاتا ہے۔ اجتماعی تقریب میں دو غیر مسلم جوڑوں کی شادی بھی کرائی جاتی ہے۔ مسلم جوڑوں کے علیحدہ علیحدہ نکاح پڑھانے کیلئے علمائے کرام اور غیر مسلموں کیلئے ان کے مذہبی رہنماء موجود ہوتے ہیں۔

تبصرہ