شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج 61 برس کے ہو گئے

پوری دنیا میں قائد ڈے کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو گا
مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں 61 بکروں کا صدقہ دیا جائے گا، دنیا بھر میں لاکھوں کیک کاٹے جائیں گے

32 سال قبل پندرویں صدی ہجری کے آغاز پر تحریک منہاج القرآن کے نام سے تجدید و احیائے دین کا عالم گیر مشن شروع کرنے والے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج (اتوار) 61 برس کے ہو گئے۔ پوری دنیا میں قائد ڈے کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو گا۔ دنیا کے پانچ براعظموں پر پھیلے تحریک منہاج القرآن کے تنظیمی نیٹ ورک سے جڑا خاندان مختلف ملکوں اور شہروں میں آج لاکھوں کی تعداد میں کیک کاٹ کر اپنے قائد کی درازی عمر اور صحت کے لیے شکرانے کے نوافل ادا کر کے دعا گو ہو گا۔ دنیا بھر میں منہاج القرآن کے اسلامک و کلچرل سینٹرز میں ان کی شخصیت کے مختلف گوشوں کے حوالے سے سیمینارز اور دعائیہ تقاریب ہوں گی۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں 61 بکروں کا صدقہ دیا جائے گا۔

منہاج یونیورسٹی لاہور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا جا رہا ہے جبکہ اس موقع پر

جی ایم ملک، فادر liam، بریگیڈیئر اقبال احمد، ڈاکٹر علی محمد، جواد حامد، سجاد العزیز و دیگر بھی موجود ہیں

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام نے قائد ڈے کی تقریبات کے حوالے سے بنائی جانے والی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تجدید دین کیلئے خدمات انہیں دنیا میں منفرد مقام دلاتی ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی فکر اور ان کی عملی کاوشوں سے رہنمائی لے کر آگے بڑھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرے کے پسے ہوئے استحصال زدہ طبقات کے حقوق کیلئے جدو جہد کو شیخ الاسلام کی ولولہ انگیز قیادت میں جاری رکھے ہوئے ہے اور آج کا دن تحریک منہاج القرآن و پا کستان عوامی تحریک کے کارکنوں کیلئے تجدید وفا کا دن ہے کہ وہ اس عظیم قیادت کی رہنمائی میں مصطفوی انقلاب کی منزل کو ضرور حاصل کریں گے۔

قاضی فیض الاسلام نے کہا کہ ملت اسلامیہ کے کروڑوں مسلمان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، روحانی، تعلیمی، سیاسی اور سماجی خدمات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کا عالم گیر پھیلاؤ اور اس کی موثریت اس بات کی گواہ ہے کہ 32 سال کے قلیل عرصہ میں تحریک منہاج القرآن دنیائے اسلام کی سب سے بڑی تحریک کا روپ دھار چکی ہے اور یہ سب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تاریخ ساز شخصیت کی بدولت ہے۔

تبصرہ