موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوری کا اہم اجلاس 15 جنوری (اتوار) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کینیڈا سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کریں گے۔
پانچوں صوبوں اور آزاد کشمیر سے تحریک منہاج القرآن کے جملہ ناظمین، صدور اور امراء اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پورے ملک سے دو ہزار عہدیداران اجلاس میں شریک ہوں گے۔ شوریٰ کے اجلاس سے ایک روز قبل تحریک کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں ہونے والے فیصلوں کو منظوری کیلئے شوریٰ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ شوری کے اہم اجلاس کی تیاریوں کیلئے 10 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
گذشتہ روز سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کو شوریٰ کے اجلاس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے انتظامات کے حوالے ضروری ہدایات بھی دیں۔ اس موقع پر امیر تحریک فیض الرحمن درانی، نائب امیر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، رانا محمد ادریس، نائب ناظمین اعلیٰ اور مختلف نظامتوں کے ڈائریکٹرز موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی خطاب کر رہے ہیں۔ جبکہ اس موقع پر مرکزی امیر تحریک فیض الرحمن درانی، نائب امیر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، سنیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ڈاکٹر عبید اللہ رانجھا، جواد حامد، سہیل رضا، الطاف شاہ گیلانی و دیگر بھی موجود ہیں۔
تبصرہ