قائد ڈے کے موقع پر ایم ایس ایم کے زیراہتمام سیمینار

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سیمینار مورخہ 13 فروری 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہوا۔ اس سیمینار کا عنوان "قوموں کے عروج و زوال میں قیادت کا کردار (Role of Leadership in Ups and Downs of Nations)" تھا۔ امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی نے اس تقریب کی صدارت کی جبکہ اداکار فردوس جمال مہمان خصوصی تھے۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈوکیٹ بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

سیمینار میں ایم ایس ایم لاہور کے صدر چوہدری عثمان گجر نے نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔ ایم ایس ایم کے صدر ذیشان بیگ نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی قیادت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کر رہے ہیں اور یہ قیادت دنیا کی کسی دوسری تنظیم کو میسر نہیں ہے۔

اداکار فردوس جمال نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنی ذات میں انجمن شخصیت ہیں۔ نہایت ہی کم عرصے میں تحریک منہاج القرآن نے دنیا بھر میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کا سارا کریڈٹ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے سر ہے۔

امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو اللہ تعالی نے ہر شعبہ میں مہارت دی ہے اور طلبہ بھی اپنے اندر یہ تمام مہارتیں پیدا کریں۔

ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سیمینار میں لاہور بھر کی اہم یونیورسٹیز اور کالجز کے نمائندہ طلبہ شریک ہیں۔ اگر طلبہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو عملی طور پر رول ماڈل بنا لیں۔ ان شاء اللہ کامیابی و کامرانی ان کا مقدر بنے گی۔

ایم ایس ایم کے سیکرٹری جنرل ساجد گوندل نے کہا کہ موومنٹ تعلیمی اداروں میں پرامن طریقے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر کو عام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آج امت مسلمہ کے زوال کو عروج میں بدلا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے ہمیں اپنے کردار کو تبدیل کرنا ہو گا۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا اور اس سے قبل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ