بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نیو کیمپس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام ہاسٹل سبزہ زار میں درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شاگردِ رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، پروفیسر علی اختر اعوان نے "اسلام اور قومیت" کے موضوع پر بصیرت افروز خطاب فرمایا۔
اس موقع پر صدر سلمان کریم MSM اسلام آباد زون برادر اور صدر جامعہ ملک طیّب قادری نے خصوصی شرکت کی، جبکہ ، سابق صدر جامعہ برادر مرزا عدنان بیگ، اور صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی جناب مظہر الحق بھی شریک ہوئے۔
درس عرفان القرآن کے اختتام پر تمام شرکاء کے لیے افطار ڈنر کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ یہ روحانی اور فکری نشست رمضان المبارک کی برکات کے فروغ اور طلبہ کی فکری رہنمائی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔
تبصرہ