شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74ویں سالگرہ کی مناسبت سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نارووال کے زیر اہتمام "مجددِ عصر سیمینار و محفلِ سماع" کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں شیخ فرحان عزیز، مرکزی صدر MSM پاکستان نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تجدیدِ دین، احیائے اسلام اور علم و شعور کی بیداری کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں، وہ عصرِ حاضر میں ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو مصطفوی انقلاب کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
تقریب میں خان عبد القیوم خان ایڈووکیٹ، سینئیر رہنما منہاج القرآن نارووال، سید مجاہد فرحان الحسن شاہ بخاری، ضلعی صدر، علامہ علیم افضل کاہلوں، ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع نارووال، علی حسن، صدر MSM نارووال، خلیل احمد قادری، صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل نارووال، حاجی ذوالفقار، ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل نارووال،علی رضا، جنرل سیکرٹری، محمد عمر، نائب صدر باسط، سوشل میڈیا سیکرٹری، حسن علی سیکرٹری سپورٹس MSM نارووال سمیت میں طلبہ نے شرکت کی۔
سیمینار میں مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی، فکری، اصلاحی اور تجدیدی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور نوجوانوں کو ان کے نظریات کو اپنانے کی ترغیب دی۔
تبصرہ