پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی MSM کے زیرِاہتمام تین روزہ تربیتی کیمپ میں شریک گلگت بلتستان کے طلبہ سے ملاقات

Dr

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے زیرِاہتمام تین روزہ تربیتی کیمپ میں شریک گلگت بلتستان کے طلبہ سے ملاقات

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے طلبہ سے ملاقات کے موقع پر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے ہمیں عبادت کے لیے پیدا کیا ہے اور عبادت درحقیقت خدمت ہے جس کے دو بنیادی پہلو ہیں: حقوقُ اللہ اور حقوقُ العباد۔

انہوں نے کہا کہ عبادت کی حقیقی ادائیگی ایسے کیمپس اور تربیتی نشستوں سے شعور حاصل کرنے سے ممکن ہے۔ ان تربیتی نشستوں کے ذریعے نوجوانوں کو دینی و اخلاقی اقدار، کردار سازی اور قیادت کے اصولوں کی آگاہی حاصل ہوتی ہے جو ان کے مستقبل کو سنوارنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلال و حرام کی پہچان کریں، بری بات دیکھنے اور سننے سے بچیں اور نماز کی مکمل پابندی کریں۔ مزید برآں طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنے وقت کا بہترین مصرف بنائیں، تعلیم اور خودسازی پر توجہ دیں اور اپنے اندر قیادت و خدمت کا جذبہ پیدا کریں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کی بجاآوری کو یقینی بنائیں، محنت کریں، اور پروفیشنل زندگی کے ساتھ ساتھ سوشل لائف کو بھی متوازن انداز میں گزارنے کی کوشش کریں۔

اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ خیبرپختونخوا چوہدری عرفان یوسف، مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Dr

Dr

Dr

Dr

Dr

Dr

Dr

Dr

تبصرہ