مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام "شاعرم 25" مشاعرے میں نامور شعرا نے اپنے کلام سے سامعین کو مسحور کیا۔ اس ادبی محفل کی صدارت ڈاکٹر خورشید رضوی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض عمران اختر سانول نے انجام دیے۔ محفل میں ندیم بھابہ، عرفان صادق سمیت دیگر معروف شعرا نے اپنے کلام پیش کیے، جنہوں نے نوجوانوں میں ادب کی روح بیدار کی اور انہیں الفاظ کی طاقت سے روشناس کرایا۔
مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور میں منعقد ہونے والی اس بامقصد شعری نشست کے اختتام پر، شعرا کو ان کی خوبصورت کاوشوں پر اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
تبصرہ