اٹک: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا MSM کے 30ویں یومِ تاسیس پر منعقدہ قومی طلبہ کنونشن سے خطاب

MSM Annual Student Convention Attock city

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 30ویں یومِ تاسیس پر منعقدہ قومی طلبہ کنونشن سے خطاب

کنونشن میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ چودھری عرفان یوسف، مرکزی صدر MSM پاکستان شیخ فرحان عزیز سمیت قائدین نے شرکت کی۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 30ویں یومِ تاسیس پر منعقدہ قومی طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے MSM پاکستان کی مرکزی ٹیم، موجودہ و سابقہ جملہ ذمہ داران، کارکنان اور قائدین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن، حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان کے طلبہ کو علم اور قلم کا زیور دیا اور انہیں کتاب سے محبت کرنا سکھایا۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم کے نوجوان حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کا فخر ہیں۔ آپ لوگ ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور چہرے پر مچلنے والی مسکراہٹ ہیں، وہ خوشبو ہیں جس کی مہک جہاں سے گزرتی ہے، پورے علاقے کو معطر کرتی چلی جاتی ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مزید کہا کہ حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کی آمد سے قبل عرب معاشرے میں بے انصافی کا دور دورہ تھا۔ جب کوئی کمزور جرم کرتا تو اسے سزا دی جاتی، مگر جب کوئی بڑا آدمی جرم کرتا تو اسے چھوڑ دیا جاتا۔ شیخ الاسلام نے زندگی کے ہر شعبہ میں انصاف کرنے کے حوالے سے مصطفوی تعلیمات پر عمل کا پیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے معیشت، معاشرت، سیاست، گڈ گورننس پر پرمغز علمی ذخیرہ دیا اور جب سیرتِ مصطفیٰ ﷺ، تفسیرِ قرآن، احادیث و عقائد پر قلم اٹھایا تو اسلام کی نشاۃ ثانیہ کی بنیاد رکھتے چلے گئے۔

شیخ الاسلام نے اسلاف کے علمی و تحقیقی کلچر کا احیا کیا، 1981 میں جس منہاج القرآن کی بنیاد رکھی، اس میں انفرادی و اجتماعی لیڈرشپ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ایمان، اتحاد، تنظیم کے زریں آفاقی اصولوں کو از سر نو اجاگر کیا اور نوجوانوں کو امت کا مستقبل بنانے کے لیے انھیں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ سوز رومی سے روشناس کروایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں مصطفوی معاشرے کے قیام کے لیے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی شکل میں ایک نئی بیدار مغز اور ایماندار نسل تیار کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہم ایک باوقار قوم بن سکیں۔ اللہ نے ہمیں شیخ الاسلام جیسا نابغہ روزگار قائد عطا کیا ہے اور ہمارا یہ سفر ابھی جاری ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے عمل، کردار اور گفتار میں مصطفوی بنیں اور ملک و قوم کی خدمت کریں۔

کنونشن میں میاں انصر محمود، محسن اقبال، سہیل مجید، راشد مصطفوی، زیشان چوہدری، اسامہ مشتاق، راؤ تاثیر، یاسر کھوسہ، قسیم سجاد، باسط ملک، جی ایم قادری، طارق ہشتم، محمد نصراللہ، نزاکت خان، ملک وحید، ملک احمد قادری، محمد طاہر، جواد مصطفیٰ، حماد مصطفیٰ، حسن طاہر، زین العابدین، سعد حسن، نوشین ارشد، فرخندہ باجی، مومنہ زینب سمیت طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

MSM Annual Student Convention Attock city

MSM Annual Student Convention Attock city

MSM Annual Student Convention Attock city

MSM Annual Student Convention Attock city

MSM Annual Student Convention Attock city

MSM Annual Student Convention Attock city

MSM Annual Student Convention Attock city

MSM Annual Student Convention Attock city

تبصرہ