مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور زون کے زیرِاہتمام 30 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر طلبہ سیمینار کا انعقاد

MSM Lahore Zone Celebrate Foundation Day

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور زون کے زیرِاہتمام 30 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر طلبہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان شیخ فرحان عزیز کی خصوصی شرکت و گفتگو

سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ فرحان عزیز نے طلبہ تنظیموں کی اہمیت اور ان کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کی فکری و نظریاتی تربیت میں ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 30 سالہ سفر کو ’’علم، امن، قدم قدم‘‘کے موٹو کے تحت ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا اور تعلیم اور امن کے فروغ میں ادا کیے گئے کردار کو نمایاں کیا۔

سیمینار میں ڈپٹی جنرل سیکرٹریز محسن اقبال، سہیل مجید، زونل صدور راؤ تاثیر، چوہدری ذیشان یوسف، شوکت علی مغل، اور یاسر کھوسہ نے بھی طلبہ کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے حوالے سے گفتگو کی۔ سیمینار کے اختتام پر 30 ویں یومِ تاسیس کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ