مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سنٹرل ایگزیکٹو کا ماہانہ اجلاس مرکزی صدر MSM پاکستان شیخ فرحان عزیز کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی ذمہ داران اور زونل صدور و ناظمین شریک ہوئے۔ اس موقع پر شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بھی سماعت کیا۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ کے اہداف کا جائزہ لیا گیا اور ماہ اگست کے اہداف طے کیے گئے۔
اجلاس میں ذمہ داران کو شجر کاری مہم 2024، جس کے تحت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان بھر کے طلبہ کو شجر کاری مہم میں شعور دیا جائے گا۔ شجر کاری مہم ’’گرین پاکستان موومنٹ‘‘ کے ٹائٹل سےملک بھر میں چلائی جائے گی جس کے تحت ایک لاکھ سے زائد پودے ماہ اگست میں لگائے جائے گیں۔ اس کے علاوہ جیوے پاکستان ریلیز، مراکز العلم کے قیام، تنظیمی استحکام اور فہم دین کے حوالے سے بریف کیا گیا۔
تبصرہ