لٹریری کونسل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کی یاد میں ’’محفلِ مسالمہ‘‘ مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن پر منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر کے نامور شعراء نے شھادت امام حسینؑ و اہل بیت اطہار کو سلام پیش کیا۔
اس موقع پر مرکزی صدر MSM پاکستان شیخ فرحان عزیز، مرکزی جنرل سیکرٹری MSM میاں انصر محمود, مرکزی جنرل سیکرٹری MYL پاکستان ڈاکٹر عمران یونس اور مرکزی و زونل زمہ داران MSM موجود تھے۔
محفلِ مسالمہ کی صدارت محترم صادق جمیل صاحب، نظامت محمد عمران قادری صاحب نے کی جبکہ شعراء میں واجد امیر، عبدلرزاق ایزد، سلطان محمود، خالد ندیم شانی، صغیر احمد صغیر، ِحسنین مظہری، شاہ میر مغل، سید تیمور کاظمی، عمران اختر سانول، طارق عزیز سلطانی، طاہر ہاشمی، شاہد صابری، علی اوج، سید نور آغا اور غلام جیلانی صاحب شامل تھے۔
محفلِ مسالمہ کے اختتام پر مرکزی صدر MSM نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے ہمیشہ طلبہ کی دینی و دنیاوی تربیت کا اہتمام کیا ہے، آج کی محفلِ مسالمہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
تبصرہ