مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا ایجوکیشن بجٹ سیمینار 6 جون بروز جمعرات کو ہوگا

خرم نواز گنڈاپور، کاشف انور، مجیب الرحمان شامی، اوریا مقبول جان شرکت کریں گے
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ 6 جون سے ”تعلیم سب کیلئے“ مہم کا آغاز کر رہی ہے: شیخ فرحان عزیز

Education Budget saminar under MSM

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ایجوکیشن بجٹ سیمینار 6 جون بروز جمعرات کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کانفرنس ہال میں منعقد ہو گا۔

سیمینار میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، صدر لاہور چمبر آف کامرس کاشف انور، مجیب الرحمان شامی، اوریا مقبول جان، فرخ شہباز وڑائچ، ماہر معاشیات اسد اعجاز بٹ، اسماعیل قاسم، مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز سمیت دیگر ماہرین تعلیم، ماہرین معاشیات اہم تجاویز دیں گے۔

سیمینار کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ فرحان عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کو ترجیح نہیں دی جا رہی۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ 6 جون سے ملک بھر میں ”تعلیم سب کیلئے“ مہم کا آغاز کر رہی ہے۔ تعلیم سب کیلئے مہم کا مقصد آنے والے بجٹ میں تعلیم کیلئے کم از کم 4 فی صد بجٹ مختص کروانا ہے۔

Education Budget saminar under MSM

Education Budget saminar under MSM

تبصرہ