کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملوں کی خبریں تشویش ناک ہیں: شیخ فرحان عزیز

پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکی طلبہ کی حفاظت یقینی بنائی جائے
کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانہ اپنا موثر کردار ادا کرے: صدرMSM

MSM Message for Pakistani Students

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے کرغزستان کے دارالحکومت (بشکیک) میں پاکستانی طلباء کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے افسو س ناک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکی طلبہ کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کرغزستان کے مختلف شہروں میں پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد زیر تعلیم ہے، پاکستانی طلبہ پر حملوں کی خبریں تشویش ناک ہیں۔ حکومت پاکستان کرغزستان حکومت سے رابطہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے کرغز ادارے پاکستانی طلبہ کو تحفظ فراہم کریں اور کرغز حکومت بھی پیدا شدہ صورتحال کی فی الفور روک تھام کرے۔ کرغزستان میں موجود پاکستانی سفارتخانہ اپنا موثر کردار ادا کرے۔ بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی جانب سے دل دہلا دینے والی خبریں آ رہی ہیں۔ حکومتی نمائندگان صرف بیانات دینے کے بجائے مشکلات میں پھنسے طلباء کے ساتھ عملی طور پر کھڑے ہوں اور ان کو فل فورریلیف فراہم کریں۔

تبصرہ