میاں انصر محمود مرکزی جنرل سیکرٹری MSM پاکستان کی قیادت میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے وفد کی مسلم سٹوڈنٹس لیگ کے زیراہتمام منعقد ہونے والی ’’آل پارٹیز کانفرنس‘‘ میں شرکت۔
میاں انصر محمود نے گفتگو کرتے ہو کہا کہ پاکستان کے اندر تقریبا 3 کروڑ بچے تعلیمی اداروں سے باہر ہیں، بجائے اس کے کہ حکومت تعلیمی پالیسی میں بہتری لاتی بلکہ اس کہ برعکس تعلیمی اداروں میں پنجاب حکومت کی سرپرستی میں موسیقی کے مقابلہ جات منعقد کیے جا رہے ہیں جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں۔ ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور فیصلے کو فل فور واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
وفد میں محسن اقبال ڈپٹی جنرل سیکرٹری MSM پاکستان اور راشد مصطفوی صدر MSM شمالی پنجاب شامل تھے۔
تبصرہ