مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وزیرآباد کے طلباء کا منہاج القرآن سیکرٹریٹ، منہاج یونیورسٹی اور دیگر ادارہ جات کا دورہ

MSM Wazeerabad Students Visit Minhaj ul Quran

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وزیرآباد کے طلباء نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ، منہاج یونیورسٹی اور دیگر ادارہ جات کا دورہ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں طلبا کیلئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے حوالے سے تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی صدر MSM پاکستان شیخ فرحان عزیز نے کی۔

اس موقع پر طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر MSM کا کہنا تھا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ آج کے دور میں طلباء کو بے راہ روی اور انتہا پسندی سے دور کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے. مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر کو ملک بھر کے طلبا تک پہنچانے کیلئے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔ نشست میں ڈاکٹر عاصم شہباز، حسن محی الدین اور زاہد نواز بھی موجود تھے۔

MSM Wazeerabad Students Visit Minhaj ul Quran

MSM Wazeerabad Students Visit Minhaj ul Quran

MSM Wazeerabad Students Visit Minhaj ul Quran

تبصرہ