مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بخشاپور (ڈسٹرکٹ کشمور) سندھ کے زیراہتمام سٹوڈنٹس کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی صدر MSM پاکستان شیخ فرحان عزیز نے کی۔
طلباء سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے مرکزی صدر MSM پاکستان نے کہا کہ ایم ایس ایم کا پلیٹ فارم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے. 6 اکتوبر 1994 کو MSM کی بنیاد رکھنے کا مقصد معاشرے میں پھیلی بے راہ روی، بڑھتی ہوئی جہالت اور بے شعوری کا خاتمہ تھا۔
اسی مقصد کو لے کہ گزشتہ 29 برس سے ایم ایس ایم کے کارکنان ملک بھر کے طلباء کی فکری و شعوری آبیاری کر رہے ہیں۔ شعوری و آگہی کا یہ قافلہ انشاءاللہ یونہی جاری و ساری رہے گا اور پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں کے مطابق بنائیں گے۔
اس موقع پر علی قریشی صدر MSM سندھ، یاسر انقلابی بھٹی سلمان خان، عنایت علی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
تبصرہ