بھکر: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 29ویں یوم تاسیس کے موقع پر طلبہ کنونشن کا انعقاد

Student Convention on Foundation Day MSM in Bhakkar

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 29 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ایم ایس ایم بھکر کے زیراہتمام طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی صدر MSM پاکستان شیخ فرحان عزیز نے کی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شیخ فرحان عزیز مرکزی صدر MSM پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم شکریہ ادا کرتے ہیں اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا، کہ جنہوں نے 1994 میں پاکستان کے طلباء کو انتشار سے نکالنے کیلئے اور علم و امن کے فروغ کیلئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی صورت میں ایک عظیم پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نوجوان طلباء کے قرآن مجید سے ٹوٹے تعلق کو دوبارہ جوڑنے کیلئے کوشاں ہے۔l

اس موقع پر چوہدری شاہد مصطفیٰ صدر MSM شمالی پنجاب، علامہ عبد الحیٔ علوی نائب ناظم تنظیمات منہاج القرآن KPK، شوکت مصطفوی صدر TMQ بھکر، سردار جمعہ خان صدر PAT بھکر اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ کنونشن میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ