ڈیرہ غازی خان: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں تنظیمی و تربیتی ورکشاپ

MSM Workshop in DG Khan

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 29 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ایم ایس ایم ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ فرحان عزیز مرکزی صدر MSM پاکستان کا کہنا تھا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی 29 سالہ جدوجہد فروغ عشق مصطفیٰ ﷺ، فروغِ علم و امن اور محبت کے پرچار پر مبنی ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے طلبہ کی قرآن و سنت کی روشنی میں روحانی، اخلاقی، سیاسی و سماجی تربیت کی ہے تاکہ وہ معاشرے کا ایک کارآمد فرد بن سکیں۔

تقریب کے اختتام پر یوم تاسیس کے سلسلہ میں کیک بھی کاٹا گیا جبکہ اس موقع پر راشد مصطفوی صدر MSM جنوبی پنجاب، اسام مشتاق ناظم اطلاعات MSM پاکستان اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

MSM Workshop in DG Khan

تبصرہ