لیہ: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں طلباء کنونشن

Student Convention on Foundation Day MSM in Layyah

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ایم ایس ایم لیہ کے زیراہتمام طلباء کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی صدر MSM پاکستان شیخ فرحان عزیز نے کی۔ اس موقع پر راشد مصطفوی صدر MSM جنوبی پنجاب اور اسامہ مشتاق ناظم اطلاعات MSM پاکستان بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان شیخ فرحان عزیز نے کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مایوسی کے اس دور میں امید کی ایک کرن ہے۔ شیخ الاسلام نے ایم ایس ایم کی بنیاد پاکستان کے طلباء کو مستحکم کرنے اور غنڈہ گردی و لڑائی جھگڑے کے کلچر کو تعلیمی اداروں سے ختم کرکے نوجوان طلباء کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے رکھی تھی اور الحمدللہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ 29 سال سے اس مقصد کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔

تقریب کے اختتام پر یوم تاسیس کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیا اس موقع پر طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ