مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ایم ایس ایم لودھراں کے زیراہتمام ضلع کونسل ہال لودھراں میں سٹوڈنٹس کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی صدر MSM پاکستان شیخ فرحان عزیز نے کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ فرحان عزیز مرکزی صدر MSM کا کہنا تھا کہ 1994 میں ملک بھر کے نوجوان انتہا پسندی کا شکار تھے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی بنیاد رکھی اور فرمایا کہ آج جہاں ملک میں ہر طرف قتل و غارت گری ہورہی ہے وہاں آپ نے امن اور محبت کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ جہاں فرقہ واریت کی بات ہو رہی ہے وہاں آپ نے اخوت اور بھائی چارے کا درس دینا ہے اور 29 سال قبل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جو پودہ لگایا تھا الحمدللہ آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے۔
تقریب کے اختتام پر یوم تاسیس کے سلسلہ میں کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر احسان اللہ سنبل کوآرڈینیٹر ٹریننگ کونسل MSM پاکستان، اسامہ مشتاق ناظم اطلاعات MSM پاکستان، راشد مصطفوی صدر MSM جنوبی پنجاب، کلیم اللہ سنبل صدر MSM ڈویژن بہاولپور، ایم ایس ایم لودھراں کے ذمہ داران اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تبصرہ