اسلام آباد: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 29ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت

Dr Hassan Qadri Participate MSM Student Convention

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 29ویں یومِ تاسیس کی مرکزی تقریب قومی طلبہ کنونشن میں خصوصی شرکت و خطاب

مرکزی تقریب ایوان قائد اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ 29 ویں یوم تاسیس پر ایم ایس ایم کے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ تعالی آپ کی ہمت، حوصلے، سوچ، فکر کو پختگی عطا فرمائے اور آپ اپنی مصطفوی منزل کی طرف رواں دواں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوانوں کو ہمیشہ امن، محبت، تحمل، برداشت، بردباری اور حکمت کی تعلیمات دی ہیں۔ ہمیں اپنے حال کو اپنے ماضی کے ساتھ جوڑنا ہوگا، جب ہمارا تعلق سلف صالحین کے ساتھ منسلک رہے گا تو ہمارا مستقبل یقیناً روشن ہوگا۔ حضور شیخ الاسلام نے آپ میں فہم و فراست اور لیڈر شپ منتقل کرکے زمانے کو بتا دیا کہ اگر وقت کا مجدد اپنی آغوش میں بٹھا کر اس قوم کو تیار کرے تو پھر لوگ کہنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ یہ وہ ہیں جن میں قرون اولیٰ کی جھلک نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا آپ لوگ شیخ الاسلام کے تربیت یافتہ ہیں، آپ کی زندگیوں، ارادوں، علم، قول و فعل اور اعمال سے حضور شیخ الاسلام کی خوشبو نظر آئے۔ مصطفوی معاشرے کے قیام کے لیے مراکزِ علم بنانے پر توجہ دیں، استقامت کے ساتھ منزل کی طرف رواں دواں رہیں اور علم، عمل، تقویٰ، کردار، آنکھوں کے حیا اور قلم کی طاقت کے ساتھ آگے بڑھتے چلے جائیں۔ آپ لوگوں نے حضور شیخ الاسلام کے ساتھ جو عہد کیا ہے اس عہد سے وفا کرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف چلتے چلے جائیں۔

تقریب سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود قادری، ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، چودھری عرفان یوسف، مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز، قاضی شفیق الرحمن، رانا وحید شہزاد، میاں انصر، آمنہ مغل، ابرار رضا ایڈووکیٹ، سردار اویس گجر، سردار عمر دراز خان، محسن اقبال، علی قریشی، شاہد مصطفیٰ، ذیشان یوسف، راشد مصطفوی، سید بلال حسن، جواد انصاری نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ