مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل ملکوال کے زیرِاہتمام ضیافت میلاد

Ziyafat e Milad Under MSM Malikwal

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل ملکوال کے زیرِاہتمام 30 ستمبر 2023 منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادشاہ پور (ملکوال) میں محفلِ نعت صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقائی سکولز اور کالجز کے کثیر سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

شرکاء محفل سے گفتگو کرتے ہوئے محترم مخدوم محمد ارسلان طاہر کا کہنا تھا کہ کائنات کی ہرچیز سے زیادہ بلکہ اپنی جان سے بھی زیادہ ہم آپ ﷺ سے محبت کرتے ہیں، اور اس بات پہ ایمان رکھتے ہیں کہ آپ ﷺ سے محبت ایمان کا حصہ اور ہمارے اوپر محبت رسول ﷺ فرض و واجب ہے، اور بلاشبہ اس فرض میں کوتاہی کرنے والا ایمان کی حلاوت سے محروم اور محبت رسول ﷺ کی چاشنی سے کوسوں دور ہے۔

آخر میں انہوں نے مراکز علم کے اغراض ومقاصد پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر تحصیل ملکوال کے تمام ذمہ داران موجود تھے۔

Ziyafat e Milad Under MSM Malikwal

تبصرہ