مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 29 واں یوم تاسیس

Foundation Day MSM

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا 29 واں یوم تاسیس 6 اکتوبر 2023ء (جمعتہ المبارک) کو پورے ملک میں انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ ملک بھر کی یونیورسٹیز، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ کیک کاٹے جائیں گے، ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی جائیں گی۔ یوم تاسیس کے سلسلے میں مرکزی تقریب 8 اکتوبر (اتوار) کو ایوان قائد اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تقریب میں خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ملک بھر کی صوبائی، ضلعی و تحصیلی تنظیمات 6 اکتوبر کو تقریبات منعقد کریں گی۔ 29 ویں یوم تاسیس کے ملک بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز میں ممبر شپ مہم کا آغاز کریں گی۔

تبصرہ