منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی ہدایت پر ولاتِ تاجدارِ کائنات ﷺ کی خوشی میں 12 روزہ ضیافت میلاد کا انعقاد کیا جارہا ہے، آج کی منعقدہ محفل میں مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز، رانا تجمل، علی قریشی، راشد مصطفوی، حماد مصطفیٰ، محسن اقبال، عزیر عالم، ذیشان یوسف، اسامہ مشتاق، حسین نواز سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان شریک ہوئے۔
ضیافت میلاد کی محفل میں ملک طاہر اعوان نے نقابت کے فرائض انجام دئے اور قاری سیف اللہ نے کلامِ رحمن کی تلاوت کی سعادت حاصل کی جبکہ سمیع بلالی، اوصاف محی الدین، رجا المصطفیٰ، حسن عبداللہ، بلال بٹ، احمد مصطفیٰ، مدحت سرکار ﷺ نعت کونسل، قیصر جاوید نے آقا کریم ﷺ کی بارگاہِ بے کس پناہ میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ آخر میں تمام شرکاء کو ضیافت میلاد کا لنگر پیش کیا گیا۔
تبصرہ