مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر ’’حرمت قرآن ریلی‘‘ کا انعقاد

Huramat e Quran Rally in Islamabad

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر ’’حرمت قرآن ریلی‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاج میں گفتگو کرتے ہوئے سید بلال حسن صدر MSM اسلام آباد کا کہنا تھا کہ سویڈن میں آزادی اظہار رائے کے نام پر قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابلِ قبول ہے اور اس سے پوری دنیا میں مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں اور یہ عمل امن عالم کیخلاف سازش ہے۔ اس موقع پر احمد محی الدین صدر MSM راولپنڈی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Huramat e Quran Rally in Islamabad

Huramat e Quran Rally in Islamabad

تبصرہ