مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں تیسرے روز تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Training workshop in itikaf City Under MSM

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام شہر اعتکاف میں طلباء کی تربیت کیلئے ’’التربیہ 2023‘‘ کے تحت تیسرے روز تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن نے ایم ایس ایم کے طلباء سے ’’Importance need of Leadership‘‘ کے موضوع پر فکر انگیز گفتگو کی۔

اس موقع پر چوہدری عرفان یوسف نائب ناظم اعلیٰ TMQ، شیخ فرحان عزیز مرکزی صدر MSM پاکستان اور مرکزی و زونل ذمہ داران بھی موجود تھے جبکہ ٹریننگ ورکشاپ میں معتکفین طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تربیتی ورکشاپ میں طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر محمد رفیق نجم کا کہنا تھا کہ لیڈر کبھی اپنی منزل سے راستہ تبدیل نہیں کرتا چاہے وہ اکیلا ہی کیوں نہ رہ جائے۔ لیڈر کے بغیر یہ ملک چل سکتا ہے اور نہ ہی امتِ مسلمہ۔ لیڈر وقت کے تقاضے کے تحت خاموش ہوسکتا ہے مگر منزل کو چھوڑ نہیں سکتا۔

انکا مزید کہنا تھا یو این او نے اپنے سروے سے ثابت کیا کہ نان گورنمنٹ سطح پر تحریک منہاج القرآن ایک ایسی تنظیم ہے جو تعلیمی نیٹ ورک کے ذریعے دنیا میں کام کر رہی ہے اور یو این او نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو Man of the Century اناونس کیا۔ آج پاکستان بھر سے صرف تحریک منہاج القرآن یو این او کی ممبر ہے۔

Training workshop in itikaf City Under MSM

Training workshop in itikaf City Under MSM

Training workshop in itikaf City Under MSM

Training workshop in itikaf City Under MSM

تبصرہ